LLR Care Record: Working together to improve your care (Urdu)

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ

 

آپ کی نگہداشت کو بہتر بنانے کی خاطر مل کر کام کر رہے ہیں

 

 

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ ایک محفوظ کمپیوٹر سسٹم ہے جو ان لوگوں کے بارے میں اہم معلومات یکجا کرتا ہے جنہوں نے اپنے GP کی جانب سے، کسی مقامی اسپتال پر، کمیونٹی نگہداشتِ صحت، سماجی خدمات یا دماغی صحت کی ٹیمز کی جانب سے فراہم کردہ خدمات استعمال کی ہوں۔ اس سے کلینکل اور نگہداشتی عملے کو تمام نگہداشت فراہم کنندگان کے پاس اور مختلف سسٹمز کے مابین صحت اور نگہداشت کی بروقت معلومات کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 

تمام ریکارڈز نہایت خفیہ ہوتے ہیں اور صرف وہ کلینکل اور نگہداشت کا عملہ ہی ان تک رسائی پا سکتا ہے کہ جو فرد کی نگہداشت میں براہ راست شامل ہوں۔ لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ کسی فرد کے بارے میں مخصوص معلومات رکھتا ہے، مثال کے طور پر:

 

  • ایڈریس اور ٹیلیفون نمبر
  • اپائنٹمنٹس
  • علاج معالجہ – تاکہ آپ کی نگہداشت کرنے والا ہر فرد دیکھ سکے کہ آپ کو کون سی ادویات تجویز کی گئی ہیں
  • الرجیز – تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو ایسی کوئی ادویات تجویز نہ کی گئی ہوں یا نہ دی جائیں کہ جن سے آپ کو کوئی شدید ری ایکشن ہو سکتا ہو
  • ٹیسٹ کے نتائج — علاج اور نگہداشت کے عمل میں تیزی لانے کے لئے
  • ریفرلز، کلینکل خطوط اور ڈسچارج کی معلومات – تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی نگہداشت کرنے والے لوگوں کے پاس اس دیگر نگہداشت اور علاج کے بارے میں انہیں درکار وہ تمام معلومات ہوں جو آپ کہیں اور سے حاصل کر رہے ہیں۔

 

میرا لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ کون دیکھ سکتا ہے؟

 

صرف آپ کی نگہداشت میں براہ راست شامل کلینکل اور نگہداشتی عملہ ہی آپ کا لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ دیکھے گا۔ ہم کسی ایسے فرد کے ساتھ اس کا اشتراک نہیں کریں گے جو آپ کو علاج، نگہداشت یا معاونت فراہم نہ کر رہا ہو۔ آپ کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی جائیں گی، یا کسی ایسے فرد تک نہیں پہنچائی جائیں گی کہ جو آپ کی نگہداشت میں براہ راست شامل نہ ہو۔

 

مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرا لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ محفوظ ہے؟

 

آپ کی معلومات خطے بھر کے کلینکل اور نگہداشت کے سسٹمز سے بحفاظت اکٹھی کی جاتی ہیں اور لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ میں براہ راست نگہداشت کے دوران استعمال کی غرض سے ڈسپلے کی جاتی ہیں اور صیغہ راز میں رہتی ہیں۔

 

 

 

اندرونی صفحہ 2

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ آپ کی نگہداشت میں براہ راست شامل کلینکل اور نگہداشتی عملے کو آپ کے بارے میں تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

 

 

یہ ایسا لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ میں صحت و سماجی نگہداشت کی خدمات کے مابین آپ کی صحت و نگہداشت کے ریکارڈز سے ملنے والی موزوں معلومات کا اشتراک کر کے کرتا ہے۔

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کا ریکارڈ کہاں استعمال کیا جائے گا:

 

GP پریکٹیسز / کمیونٹی کی نگہداشتِ صحت کی خدمات / NHS اسپتال / سماجی نگہداشت کی خدمات / دماغی صحت کی خدمات / شفا خانے

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ کے فوائد کیا ہیں؟

 

  • مربوط اور محفوظ تر نگہداشت
  • اپنی نگہداشت پر صرف کرنے کی خاطر مزید وقت
  • کم کاغذی کارروائی
  • آپ کی معلومات ایک جگہ پر دستیاب
  • آپ کو مختلف کلینکل اور نگہداشتی عملے کے لئے تفصیلات کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

 

 

 

اندرونی صفحہ 3

 

منظر نامہ 1

 

تو، یہ کیسے کام کرتا ہے؟

 

جیمی راٹلینڈ واٹر میں ایک اسکول ٹرپ پر موجود ہے اور اسے ایک الرجک ری ایکشن ہو گیا ہے۔

 

والدین تک پہنچنا ممکن نہیں؛ جیمی کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا جاتا ہے۔

 

اسپتال کا نگہداشتی عملہ جیمی کے علاج معالجے اور الرجی کی ہسٹری دیکھنے کی خاطر لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ تک رسائی پا سکتا ہے۔

 

  • جیمی کے GP کی جانب سے فراہم کردہ: علاج معالجوں اور الرجیز کی فہرست
  • A&E خلاصہ: فراہم کردہ منجانب اسپتال کا نگہداشتی عملہ

 

فائدہ

 

لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ نے کلینکل اور نگہداشتی عملے کو اس قابل بنایا کہ وہ جیمی کا فوری اور بحفاظت علاج کرنے کی خاطر اسے ایمرجنسی نگہداشت فراہم کرے۔

 

 

اندرونی صفحہ 4

 

منظر نامہ 2

 

ہرپریت (Harpreet) لیسٹر رائل انفرمری (Leicester Royal Infirmary) میں موجود ہے اور گرنے سے لگنے والی چوٹ سے صحتیاب ہو رہی ہے۔

 

اسپتال میں اپنے گزشتہ داخلے پر، اس کو ڈسچارج کرنے میں ذرا تاخیر کی گئی کیونکہ اسپتال میں موجود نگہداشتی ٹیم کو کچھ وقت کے لئے یہ اندازہ نہ ہو پایا کہ گھر پر کیا معاونت دستیاب تھی۔

 

اب، لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ کی مدد سے، ڈسچارج یونٹ اس بارے میں یقینی تعین کر سکتی ہے کہ ہرپریت کے لئے اس کے لیسٹر والے گھر پر سماجی نگہداشت کا درست پیکیج دستیاب ہو گا۔

 

  • اسپتال کا ڈسچارج لیٹر: فراہم کردہ منجانب اسپتال کا ڈسچارج کا عملہ
  • سماجی نگہداشت کا پیکیج: فراہم کردہ منجانب سماجی نگہداشت کی ٹیم
  • کمیونٹی کی معاونت: فراہم کردہ منجانب کمیونٹی نرسنگ

 

فائدہ

 

ہرپریت کی معلومات کا اشتراک کرنے سے اسپتال، کمیونٹی اور سماجی نگہداشت کی ٹیمز کو مزید باخبر ہونے کا موقع ملا، جس سے وہ بہتر اور محفوظ تر نگہداشت فراہم کر پائے۔

 

 

 

عقبی ورق

 

کیا میں اپنے لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ کا اشتراک کیے جانے پر اعتراض کر سکتا/سکتی ہوں؟

 

جی ہاں، آپ کو حق حاصل ہے کہ اپنے لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ کے اشتراک پر اعتراض کر سکیں۔ تاہم، اگر محفوظ انفرادی نگہداشت فراہم کرنے کی خاطر عملے کو لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ پر اشتراک کردہ معلومات تک رسائی درکار ہوئی تو انہیں قانوناً رسائی پانے کی اجازت ہو گی۔

 

کوئی سوالات ہیں؟

 

اگر لیسٹر، لیسٹرشائر اور راٹلینڈ نگہداشت کے ریکارڈ کے بارے میں آپ کے کوئی استفسارات ہوں، تو براہ کرم صحت یا نگہداشت کے کسی پریکٹیشنر سے رابطہ کریں جو آپ کے استفسار کو تنظیم کے معلوماتی انتظام و انصرام کے شعبے تک پہنچا سکتا ہے۔

 

مزید معلومات

 

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم لیسٹر سٹی کی CCG ویب سائٹ: https://leicesterleicestershireandrutland.icb.nhs.uk/your-care-record/ ملاحظہ کریں

 

LLR نگہداشتی ریکارڈ پروگرام کی ٹیم سے رابطہ کرنے کے لئے، براہ کرم اس پتے پر ای میل کریں:

lpt.llrcarerecord@nhs.net

en_GBEnglish
Skip to content